پیووف (پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم) کا تعارف پیووف یعنی پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد 28 فروری 2022ء کو کالم نگار اور ماہر تعلیم محترم عدنان الیاس نے رکھی۔ اس فورم کے قیام کا بنیادی مقصد تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال نوجوانوں کو ایک ایسا مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں لکھاری وائس اوور آرٹسٹس گرافک ڈیزائنرز ویڈیو ایڈیٹرز اور دیگر تخلیقی شعبوں سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں ایک دوسرے سے سیکھ سکیں اور ترقی کے نئے مواقع حاصل کر سکیں۔
اس وقت اگرچہ چند رائٹرز فورمز موجود تھے لیکن جدید تقاضوں کے مطابق مختلف تخلیقی شعبوں کو یکجا کرنے والا ایک جامع پلیٹ فارم وقت کی اہم ضرورت تھا۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پیووف کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنا ان کی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنا مختلف ورکشاپس کا انعقاد کرنا اور تحریر و فن کے میدان میں مقابلوں کے ذریعے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پیووف نے اپنے سفر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے متعدد نوجوان لکھاریوں، فنکاروں اور ڈیزائنرز کی تربیت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں کئی باصلاحیت افراد کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور آگے بڑھنے کا موقع ملا۔
پیووف کا سفر خوابوں اور تخلیقی جذبوں کو حقیقت کا روپ دینے کی ایک مسلسل جدوجہد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان شاء اللہ آنے والے وقت میں بھی یہ پلیٹ فارم مزید نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور انہیں دنیا کے سامنے اپنی پہچان بنانے کے مواقع فراہم کرتا رہے گا۔
انتظامی ڈھانچہ
پاکستان یوتھ وائس اینڈ رائٹرز فورم کا انتظامی نظام دو بنیادی ستونوں پر استوار ہے ، جو ادارے کی نظم و ضبط اور مؤثرکارکردگی کے ضامن ہیں
۔ مرکزی مجلسِ عاملہ
مرکزی مجلسِ عامہ فورم کا اعلیٰ ترین مشاورتی اور نمائندہ ادارہ ہے ، جو تنظیم کی بنیادی روح اور اجتماعی دانش کی علامت ہے۔ یہ مجلس تنظیم کے اہم معاملات میں رہنمائی فراہم کرتی ، پالیسی سازی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی اور ادارے کے وسیع تر مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اجتماعی فیصلوں کی توثیق کرتی ہے۔ فورم کی آئینی استحکام اور تنظیمی وحدت کے فروغ میں مرکزی مجلسِ عامہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
۔ مرکزی ذمہ داران
مرکزی ذمہ داران وہ انتظامی قیادت ہیں جن پر فورم کے روزمرہ امور ، تنظیمی نظم ، منصوبہ بندی اور ادارے کے مقاصد کی عملی تکمیل کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ یہ ذمہ داران باہمی مشاورت ، احساسِ ذمہ داری ، دیانت اور اجتماعی تعاون کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ، تاکہ فورم کی ہر سرگرمی اپنے مقاصد کے مطابق مؤثر ، منظم اور کامیاب انداز میں آگے بڑھ سکے۔ مضبوط قیادت، منظم حکمتِ عملی اور مؤثر انتظام ہی کسی ادارے کی ترقی کا بنیادی سرمایہ ہوتا ہے، اور مرکزی ذمہ داران اسی سرمایہ کے امین ہوتے ہیں۔
تنظیمی ذمہ داریاں / عہدے
صدر
نائب صدر
جنرل سیکریٹری
سیکریٹری
جوائنٹ سیکریٹری
انفارمیشن سیکریٹری
میڈیا سیکریٹری
آرگنائزنگ سیکریٹری
ادبی سیکریٹری